[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق عبدالقدیراسلام آباد پولیس میں گریڈ 19 کے آفیسر تھے، ان کی لاش مارگلہ ٹاؤن میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سیف سٹی عبدالقدیر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کریں، سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقدیر ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *