فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔

امریکی صدر نے پاکستان میں سیلاب سے سیکڑوں اموات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کی۔

وزیراعظم نے سربراہ یو ایس ایڈ کے دورہ پاکستان اور امداد بھجوانے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کی عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کی اپیل پر  ان سے  اظہار تشکر کیا تھا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم  آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے، جس میں وہ ماحولیاتی تبدیلی سے آئےسیلاب کی تباہی کا ذکر کریں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی زور دیں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.