[ad_1]
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ ثابت ہو رہا ہے کہ ایک آدمی لاڈلا ہے اور ہمارے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا گیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسی بینچ نے کہا کہ طلال اور دانیال کو ہم نوٹس بھی نہیں کرتے، مگر مجھے تو سیدھا سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا تھا، میرے پانچ سال مجھے کون واپس کرے گا؟
انہوں نے کہا کہ مجھے کم تر توہین عدالت پر نااہل کر دیا گیا لیکن اُس فیصلے پر نظر ثانی بھی نہیں ہوسکتی۔
طلال چوہدری نے کہا جو یقین دہانی عمران خان نے آج عدالت کو دی ہے وہی عمران خان نے 2014ء میں سپریم کورٹ کو بھی دی تھی۔
(ن) لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے وہ گریبان پکڑتے ہیں اور جب بات نہیں بنتی تو پاؤں پڑ جاتے ہیں۔
[ad_2]