[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سیاست اسلام کے لیے نہیں اقتدار کے لیے کر رہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا پہلے فرانس کے متعلق کیا مؤقف تھا اور اب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی فرانس کے صدر سے ملاقات پر مولانا فضل الرحمٰن خاموش ہیں، یہ لوگ اقتدار کےلیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عدالتوں پر اعتماد ہے ہمیں انصاف ملے گا۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کے خلاف اسد قیصر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

اسد قیصر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں ایف آئی اے کے پاس انکوائری کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو انکوائری کی ہدایت نہیں کی، اسد قیصر نے ایف آئی اے میں پیش ہو کر سوالات کے جوابات دیے۔

عدالت نے اسد قیصر کے وکیل کی استدعا پر سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *