[ad_1]

پنجاب اسمبلی میں شراب کی خرید و فروخت سے متعلق بحث

پنجاب اسمبلی میں اقلیتی رکن خلیل طاہر سندھو نے اقلیتوں کو شراب پرمٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں شراب کی خرید و فروخت کے معاملے پر بحث ہوئی۔ وقفہ سوالات میں ن لیگی رکن خلیل طاہر سندھو نے تمام ارکان کا ٹیسٹ کرانے اور شراب استعمال کرنے والوں کو کوڑے مارنے کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے شراب کی خرید و فروخت اور اس کے استعمال میں عیسائی برادری کو بدنام کرنے پر بھی شدید احتجاج کیا اور کہا کہ شراب کے پرمٹ جاری کرنا بیوروکریسی کی بدنیتی ہے۔

خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ شراب ٹیکس کے نام پر تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی اور پوچھا کہ کیا اس کا مطلب ہے کہ ہم کوئی ممنوع کام کررہے ہیں۔

اس موقع پر راجہ بشارت نے کہا کہ غیرمسلم صرف عیسائی نہیں باقی مذاہب بھی ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے شراب پرمٹ جاری کئے جاتے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *