نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما فرزانہ راجہ کو بھی ریلیف مل گیا۔

سابق چیئرمین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کے خلاف نیب ریفرنس واپس کردیا گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا، احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے احکامات جاری کیے۔

نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان پر 540 ملین کی مبینہ کرپشن کا الزام تھا، عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت دائر درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، نیب متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *