[ad_1]

اسحاق ڈار سرنڈر کرنے کو تیار ہیں، واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، وکیل قاضی مصباح

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے کہا ہے کہ میرے موکل سرنڈر کرنے کو تیار ہیں۔

وکیل قاضی مصباح نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں اسحاق ڈار کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی۔

اسحاق ڈار کے وکیل نے درخواست میں کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیر خزانہ کے وارنٹ گرفتاری واپس لے، میرے موکل سرنڈر کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ اسحاق ڈار کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔

اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *