[ad_1]
ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف امریکا پہنچ گئے، وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی صدر جوبائیڈن کے استقبالیے میں شرکت کریں گے، اس موقع پر وزیراعظم کی امریکی صدر سے بات چیت بھی ہوگی۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کا خطاب 23 ستمبر کو ہوگا، شہباز شریف سیلاب سے درپیش عالمی چیلنجز، ماحولیاتی تبدیلی، عالمی و علاقائی تنازعات اور جموں و کشمیر پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کی شب ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچے تھے۔ وزیراعظم نے ویسٹ منسٹر ایبے میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کو پارٹی قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔
[ad_2]