[ad_1]

خواتین کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے ٹریفک وارڈن کو سزا دلوائی جائے گی، وزیر داخلہ پنجاب

پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ خواتین کی ویڈیو بنانے والے ٹریفک وارڈن کو سزا دلوائی جائے گی۔

اپوزیشن رکن کنول لیاقت نے  ٹریفک وارڈن کی خواتین کی ٹک ٹاک بنانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹریفک وارڈن خواتین کی ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتا ہے جو افسوسناک ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ خواتین کی ٹک ٹاک بنانے والے ٹریفک وارڈن کےخلاف کارروائی کی جا چکی ہے، کسی کو بھی خاتون کی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ خواتین کی ٹک ٹاک بنانے والے ٹریفک وارڈن کو سزا دلوائی جائے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *