[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گلگت بلتستان میں زلزلہ آیا ہے جس کے دوران پتھر لگنے سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

اسکردو کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے آفٹر شاکس بھی آئے ہیں، جہاں پتھر لگنے سے 4 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

استور اور روندو سمیت گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متاثرہ علاقوں میں اطراف کے پہاڑوں سے پتھر گرنے کے باعث گلگت اسکردو روڈ سمیت گنجی اور دیگر بالائی علاقوں کی سڑکیں بلاک ہو گئیں جبکہ پتھر لگنے سے کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز کوہِ ہندوکش میں گلگت شہر سے 70 کلو میٹر جنوب مغرب کا علاقہ تھا اور زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سب ڈویژن روندو کے بالائی دیہاتوں سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے جن کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہے۔

سب ڈویژن روندو کے علاقے تلو بڑوق میں پتھر لگنے سے ایک بچی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم پتھر لگنے سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *