[ad_1]
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ سیرت اکیڈمی کو بحال اور متحدہ علما بورڈ کو فعال کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیرت اکیڈمی میں مدینہ یونیورسٹی، جامعہ الازہر اور عالم اسلام کی دیگر نمایاں جامعات کے اشتراک سے ایم فل کی کلاسیں ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ مساجد اور مدارس کی بحالی کا کام بھی کیا جائے گا۔
علامہ طاہر اشرفی نے سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی کاوشوں کی تعریف کی۔
[ad_2]