[ad_1]

مجدد الف ثانی عرس: بھارت کا پاکستانی منتظمین کو ویزا دینے سے انکار

بھارت نے حضرت مجد الف ثانیؒ کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی منتظمین کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے منتظمین کے بغیر عرس کے لیے زائرین بھجوانے سے معذرت کرلی۔

اعلامیے کے مطابق تاریخ میں پہلی بار بھارت کی جانب سے زائرین کے ہمراہ منتظمین کو ویزا جاری نہیں کیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق بھارت میں تمام زائرین کی انفرادی پولیس تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی رسک کے پیش نظر وزارت مذہبی امور نے منتظمین کے بغیر زائرین بھجوانے سے معذارت کرلی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی زائرین کو سر ہند شریف میں ہونے والے عرس میں 19 تا 26 ستمبر شریک ہونا تھا۔

اعلامیے کے مطابق بھارت نے ماضی کی طرح اب بھی عین وقت پر ویزوں کے اجراء سے انکار کیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *