[ad_1]

تصاویر بشکریہ اے ایس ایف
تصاویر بشکریہ اے ایس ایف

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے کے لیے پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر شبیر احمد نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات کی نشاندہی کی۔

تلاشی کے دوران بیگ کی تہہ سے 1 اعشاریہ 881 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے اس کی دوحہ اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی گئی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *