الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا میں جلسوں میں سرکاری وسائل کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا۔ 

خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے اراکین کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ 

ای سی پی نے صوبے میں جلسوں کے دوران سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا۔ 

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جلسوں کے دوران سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بےدریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

ای سی پی کے مطابق کمیشن کا اہم اجلاس 19 ستمبر کو سہ پہر 2 بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہوگا جس میں اس خلاف ورزی پر مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو بھی الیکشن کمیشن طلب کر لیا گیا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.