فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اور ڈالر نہیں رُکا، مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خطِ غربت سے نیچے چلے گئے، اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمٰن الیکشن نہیں روک سکتے، نہ باہر سے امداد آئی، نہ اندر سے امداد ملی۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سمرقند میں بلاول کا چہرہ پڑھا جا سکتا ہے، آصف زرداری بے شک لاہور بیٹھیں، اُلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، پنجاب حکومت گرانے والے مرکز کی فکر کریں، آٹا اور پیٹرول نایاب ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ایم کیو ایم کو کوئی لاش نہیں ملی، 2 وزارتیں ہم نے دیں، 2 اُنہوں نے دیں، ساتھ ان کو کراچی سے فارغ کر دیا، عمران خان اگلی انتخابی مہم سندھ سےشروع کرے گا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.