پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے پر پیٹرول پمپس نے خریداری روک لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کی جانب سے خریداری نہ ہونے پر پیٹرول پمپس خالی ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت گرنے کے باعث پیٹرول پمپس کمپنیوں سے پیٹرول نہیں خرید رہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 15ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنا تھا جو ابھی تک نہیں ہوا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بجائے معمولی اضافے کا امکان ہے، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج بھی ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کل متوقع ہے، وزیر اعظم آفس نے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *