[ad_1]
وفاقی وزیر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کا ٹیکس ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بات وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کراچی کا میونسپل ٹیکس ادا نہیں کر رہی تھی۔
وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے مزید بتایا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے 2 ارب روپے دے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میونسپل ٹیکس کے 23 کروڑ روپے کے ایم سی کو دے دیے گئے ہیں۔
[ad_2]