[ad_1]

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی سمرقند میں ملاقات کی تصویر—بشکریہ فیس بک
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی سمرقند میں ملاقات کی تصویر—بشکریہ فیس بک

روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ اور پاکستان نے اتفاق کیا ہے۔

ازبکستان کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے سمرقند میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ریاستی سربراہی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

دونوں ملکوں کے سربراہان نے دو طرفہ تجارت کے فروغ، گیس کی فراہمی سمیت لارج اسکیل منصوبوں کے امکانات اور عمل درآمد پر اتفاق کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران کہا کہ روس، قازقستان اور ازبکستان میں کسی حد تک گیس پائپ لائن کے لیے بنیادی ڈھانچہ پہلے سے موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاء میں پاکستان کو اپنا ترجیحی شراکت دار تصور کرتے ہیں، نہایت مثبت انداز میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔

رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر ہمیں بے حد خوشی ہے، آپ سے مل کر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔

ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ آپ کے بڑے بھائی نواز شریف کے ساتھ امورِ کار انجام دینے کی اچھی یادیں وابستہ ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *