[ad_1]
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضم اضلاع کے لیے وفاقی حکومت سے فنڈز کی عدم فراہمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پشاور میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ وفاق سے فنڈز نہ ملنے پر ضم اضلاع کا ترقیاتی پروگرام متاثر ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کے لیے تمام سیاسی، آئینی، قانونی راستے اختیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خیبر پختونخوا حکومت سے سوتیلی ماں جیسے سلوک پر تشویش ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ میں پورا شیئر نہیں مل رہا۔
[ad_2]