فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے کراچی سے لاپتہ ہونے والے 3  کارکنان کی لاشیں سانگھڑ، نواب شاہ اور میرپور خاص سے ملی ہیں، یہ کارکنان 2015 سے 2016 کے دوران کراچی سے لاپتہ ہوئے تھے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں پارٹی کے تین لاپتہ کارکنان کی لاشیں مل چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  ان تینوں کارکنان کی لاشیں سندھ کے مختلف علاقوں سے ملی ہیں۔

ترجمان کے مطابق لیاری سیکٹر کے کارکن عابد عباسی کی لاش نوابشاہ سے جبکہ شاہ فیصل سیکٹر کے کارکن وسیم راجو کی لاش میرپورخاص سے ملی جبکہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے کارکن عرفان بصارت صدیقی کی لاش سانگھڑ سے ملی تھی۔

ترجمان کے مطابق تینوں کارکنان 2015 سے 2016 کے درمیان کراچی سے لاپتہ ہوئے تھے۔

دوسری جانب چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال نے بھی لاپتہ افراد کی لاشیں سندھ کے مختلف اضلاع سے ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *