[ad_1]

پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے

پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی بل کی منظوری دے دی، جس کے مطابق صوبے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 25 ضلع کونسل اور 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی۔

صوبے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سربراہ مئیر ہوگا، جس کا انتخاب عوام براہ راست ووٹ سے مئیر کا انتخاب کریں گے۔

پنجاب کے دیہات اور شہروں میں یونین کونسل بنیں گی۔

تحصیل کونسل اور ٹاؤنز نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردیےگئے، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کابینہ اور صوبے کے ہر گاؤں میں ولیج پنچائت کونسل ہوگی۔

تمام ڈیولپمنٹ اتھارٹیز، واسا، پی ایچ ایز میٹروپولیٹن کے میئر کے ماتحت ہوں گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *