دادو، میہڑ، جوہی اور بھان سعید آباد میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد شہری رنگ بندوں پر الرٹ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق دادو اور بھان سعید آباد کے رنگ بندوں کی مضبوطی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

دادو کے چک پل کے ٹوٹنے اور سیم نالے میں شگاف کے باعث ریلا یونین کونسل یار محمد کلہوڑو کے شہر فکا کو عبور کرتا گاؤں احمد خان جتوئی اور حافظ میر محمد کلہوڑو پر تھم گیا ہے۔

ادھر سکھر میں صالح پَٹ کے قریب پانی کے دباؤ کے باعث آر ڈی 71 سیم نالے کا پل ٹوٹ گیا جبکہ قمبر اور میہڑ میں 4 بچے سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.