قومی اسمبلی کے حلقہ 157 اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 139، پی پی 241 اور پی پی 209 میں ملتوی کیے گئے ضمنی انتخابات 9 اکتوبر کو ہوں گے۔ 

قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس 14 ستمبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے  کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضروری وضاحت کی کاپی لیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں ضمنی الیکشن کی نئی تاریخوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 157، پی پی 139، پی پی 241، پی پی 209 میں ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا، قومی اسمبلی کے ایک اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات 9 اکتوبر کو ہوں گے۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کے ارکان ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ زیر غور آیا۔

الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ عدالت نے وضاحت کی ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق صرف درخواست گزار کی حد تک ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضروری وضاحت کی کاپی لیں۔

9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا دوبارہ اجلاس 14 ستمبر کو ہوگا۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ اور صوبہ بلوچستان کے بعض اضلاع میں انتخابات کے انعقاد کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ اور بلوچستان سے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ طلب کر لی۔ صوبائی الیکشن کمشنرز سے بھی رپورٹ منگوائی جار ہی ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *