[ad_1]

وزیراعظم پاکستان کا ترک صدر سے رابطہ، متاثرین کی امداد پر اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی فراہمی پر ترک حکومت سے اظہار تشکر کیا۔ 

اسلام آباد سے اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ امدادی سامان کی فراہمی پاک ترک مثالی دوستی کی عکاس ہے۔  

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو سیلاب کے باعث نقصانات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے معاشی شرح نمو میں 2 فیصد کمی آئی ہے بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ، گھر اور بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوئے ہیں۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی حکومت پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے ترکیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *