[ad_1]

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب  لاڈلا بن کر زور زبردستی کرنے کی آپ کو عادت ہوگئی ہے، عادت بدلیں، وقت بدل چکا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سیلاب کے باعث لوگ پہلے ہی سڑکوں پر ہیں، الیکشن زبردستی رونے، چیخنے اور پیٹنے سے نہیں، 2023 میں ہوگا۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب میں ڈوبے ملک کی حالت دیکھیں اور عمران خان اپنی انا میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر قانون کو ہاتھ میں لیا تو پھر قانون حرکت میں آئے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *