[ad_1]
کراچی میں اورنج لائن بی آر ٹی عبدالستار ایدھی عوام کے لیے کھول دی گئی۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اورنج لائن کا کرایہ 10سے 20 روپے تک ہے، پیٹرول مہنگا ہے، اس کے باوجود کرایہ کم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن آفس سے بورڈ آفس تک چلنے والی اس بس سروس کے ذریعے یومیہ 50ہزار شہری سفر کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن پیپلزپارٹی کا 100 فیصد فنڈڈ پروجیکٹ ہے، کراچی کے شہریوں کو جلد ٹرانسپورٹ کی بہت بڑی خوش خبری ملے گی۔
صوبائی وزير سعید غنی نے کہا کہ شہریوں کو بسوں کا خیال رکھنا ہوگا، نقصان پہنچانے والے اپنا ہی نقصان کریں گے۔
[ad_2]