[ad_1]

بدین، پُران ندی میں پڑنے والا شگاف پُر نہ کیا جاسکا

بدین کی پران ندی میں پڑنے والا پچاس فٹ چوڑا شگاف 11 روز گزرنے کے بعد بھی پُر نہ کیا جاسکا، ڈوبے ہوئے 30 دیہات میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔

ٹھٹھہ میں دریائے سندھ کا ریلا ساحلی علاقے جنگی سر اور سجن واری میں داخل ہوگیا، سرکاری اسکول اور بنیادی صحت مرکز سمیت مختلف عمارتیں زیر آب آگئی ہیں۔

ایک درجن سے زائد دیہات میں بھی پانی بھر گیا جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی کشتیوں کے ذریعے منتقلی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق سیلاب سے جان بچا کر جھمپیر کے پہاڑوں پر پناہ لینے والے تین سیلاب متاثرین شدید گرمی سے جاں بحق ہوگئے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *