فائل فوٹو

کراچی میں پی ٹی آئی نے لیاری سے منتخب رکن شکور شاد کو شوکاز نوٹس جاری کرکے اُن کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی اور ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عمران اسماعیل نے شوکاز جاری کیا۔

شوکاز نوٹس کے مطابق بطور کورنگ امیدوار شکور شاد کی نامزدگی بھی واپس لی جاتی ہے۔

نوٹس کے متن میں تحریر ہے کہ عمران خان کے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوچکے ہیں، 7 روز میں جواب دیں اور بتائیں آپ کی رکنیت کیوں بحال کی جائے ؟

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شکور شاد کی درخواست پر ان کو ایم این اے بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.