[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عدالتوں کا فیصلہ جو بھی ہو اسے سب قبول کرتے ہیں لیکن عمران خان کا ٹیکنیکل ناک آؤٹ کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔
اسی حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان توہین عدالت کیس میں کوئی ضد اور انا نہیں بلکہ مس انڈر اسٹینڈنگ ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے کے معاملے پر تحریری جواب جمع کروادیا ہے۔
تحریری جواب میں عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے، تحریک انصاف کا چیئرمین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں۔
[ad_2]