[ad_1]
ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی شرح 42.70 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 297 روپے مہنگا ہوکر 3 ہزار 84 روپے کا ہوگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کی قیمت 73 روپے فی کلو کم ہوئی، ٹماٹر 14 روپے 46 پیسے سستا ہوا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت تقریباً 3 روپے کم ہوئی۔
بیس کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انڈے تقریباً 9 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔ چنے کی دال 4 اور ماش کی دال 3 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
[ad_2]