[ad_1]
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
انٹونیو گوٹریس نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان میں عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل کریں گے، سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ متاثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مشکل میں گھرے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔
انٹونیو گوٹریس وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور اتحادی حکومت کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
[ad_2]