کراچی میں این 246، این اے237 اور این اے239 پر ضمنی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی اور الیکشن عملے کی دستیابی پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں ضمنی انتخابات سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کل دوبارہ اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں ضمنی انتخابات کرانے یا نہ کرانے پر فیصلہ کیا جائے گا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *