[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کا شکار 1 اور  مریض انتقال کر گیا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 03 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید 158 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 105 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 594 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 364 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 15 ہزار 303 ٹیسٹ کیے گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 3 کروڑ 2 لاکھ 7 ہزار 809 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *