[ad_1]

جاوید لطیف کا عمران خان کے تمام کیسز کے فوری فیصلے کا مطالبہ

مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان پر جتنے بھی کیسز ہیں، اُن کا فیصلہ فوری طور پر ہونا چاہیے۔

شیخوپورہ میں ریلی سے خطاب کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان دباؤ ڈال کر فیصلوں میں تاخیر کرائے گا تو قوم زیادہ دیر انتظار نہیں کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل اور شوکت ترین کی سازش کا مرکزی کردار عمران خان ہے، ابھی تو سابق وزیر خزانہ کی ایک آڈیو آئی ہے، دوسری بھی آنی ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں، پارلیمانی کمیشن بنایا جائے، جس میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی شامل ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بھاشن دے کہ پاپولر لیڈر کو سزا نہیں دی جاسکتی ہے تو ہمیں ذوالفقار بھٹو اور نواز شریف کے جیلوں میں گزارے سال واپس کرو۔

جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ تم بار بار نومبر کا ذکر کرتے ہو، تم جو چاہتے ہو وہ ہم نہیں ہونے دیں گے، ہم نے پاکستان کی خاطر اپنی سیاست قربان کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دراصل سلطان راہی بننے کی کوشش کررہا ہے، ہم اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف قوم کی آواز پر پاکستان آرہے ہیں، روک سکو تو روک لو۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *