[ad_1]
کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 30 سالہ شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
مقتول ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم لے کر اپنی دکان پر آرہا تھا کہ 3 سے 4 ملزمان نے اُسے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولی ماردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر نمبر 2 میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 30 سالہ احمد دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی جمشید روڈ پر اسپیئرپارٹس کی دکان ہے، مقتول نے گزشتہ روز اپنے دوست کے پاس گاڑی کی فائل رکھوائی، اس کے عوض 1 لاکھ 60 ہزار روپے لے کر آرہا تھا۔
پولیس کے مطابق دکان کے قریب 3 سے 4 مسلح ملزمان نے رقم چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے احمد شدید زخمی ہوگیا تھا۔
پولیس کا مزید بتانا ہے کہ واردات کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، دیگر ڈاکو اپنے ساتھی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے، مردہ ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
واقعے کے خلاف علاقے کے دکانداروں نےاحتجاج کیا اور کچھ دیر کے لئے روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
[ad_2]