[ad_1]
وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے 6 ستمبر سے متعلق پریڈ پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسمان پر تھوک کر اپنا منہ گندا کرنے والے اب اپنے ناکام اور فوج دشمن ایجنڈے سے یومِ دفاع کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل جاری کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ آسمان پر تھوک کر اپنا منہ گندا کرنے والے اب اپنے ناکام اور فوج دشمن ایجنڈے کو یومِ دفاع کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں، جوان اپنی قیادت پر فخر کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہنستے وہ اُس پر ہیں جس نے خود اپنی تذلیل کا بندوبست کیا ہوا ہے اور اپنے مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دیتا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ 6 ستمبر کی پریڈ منسوخ کر کے اچھا فیصلہ کیا، ورنہ جوانوں کو ہنسنے سے روکنا اور نہ رکنے پر کوہسار بھیجنا ذرا مشکل کام تھا۔
[ad_2]