[ad_1]

پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریوں میں سرکاری مشینری کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسنارکل کے ذریعے پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ویڈیو میں سرکاری اہلکار کو شہر میں پی ٹی آئی کے جھنڈے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق متعلقہ سپروائزر کو معطل کر کے اس کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

میاں افتخار حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کی گاڑی استعمال کی جا رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکاری مشینری اور سرکاری ملازمین سے جلسے کی تیاریوں کا کام لیا جا رہا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *