ہلال احمر سوسائٹی پاکستان نے اپنے سابق چیئرمین گلوکار ابرار الحق کا دعویٰ مسترد کردیا۔

ابرارالحق نے کہا تھا کہ ان کے دور میں ہلال احمر نے سیلاب زدگان کے لیے ایک ہفتے میں چھ ارب روپے کے عطیات اکٹھے کیے۔

ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ اس کے پاس 6 ارب روپے تو کیا اس کے ساتویں حصے کے برابر عطیات بھی جمع نہیں ہوئے، اس بارے میں ابرار الحق کا بیان جھوٹا ہے۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے ابرار الحق کو چند روز پہلے ہلال احمر سوسائٹی کی سربراہی سے ہٹادیا تھا۔

ایک اہلکار کے مطابق موجودہ سیلاب میں ہلال احمر سوسائٹی نے اپنی تاریخ کا سُست ترین کردار ادا کیا، ہلال احمر سندھ میں طبی امداد کا ایک بیگ تک تقسیم نہیں کر سکی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *