[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس دوران پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 جوان شہید ہوئے جبکہ آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں وانا کے رہائشی 26 سالہ کیپٹن عبدالولی، نائب صوبیدار نواز، لانس نائیک الیاس، حوالدار غلام علی اور سپاہی ظفر اللّٰہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائب صوبیدار نواز کا ایبٹ آباد، لانس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللّٰہ کا میانوالی اور حوالدار غلام علی کاسرگودھا سے تعلق ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *