[ad_1]

یاسمین راشد سمیت پنجاب کے 3 وزرا کو الیکشن کمیشن نے نوٹس بھجوادیا

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاقی کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پنجاب کے 3 وزرا کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے 139 شیخوپورہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق دسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 صوبائی وزراء کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کے جن وزراء کو نوٹس جاری کیا ہے، اُن میں ڈاکٹر یاسمین راشد، خرم شہزاد اور منور حسین شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق تینوں صوبائی وزراء نے پی پی 139 شیخوپور میں ضمنی الیکشن کی مہم میں شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انہیں 7 ستمبر کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *