[ad_1]
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کی فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے.
اس واقعے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے لڑکوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مونال پر تعینات سیکیورٹی کی کال پر پولیس مونال پہنچی، جہاں سیکیورٹی نے شکایت کی کہ چار لڑکوں نے ہلڑ بازی کی اور عطاءاللّٰہ تارڑ کی فیملی کو ہراساں کیا۔
پولیس نے چاروں لڑکوں کو تفتیش کے لیے تھانہ منتقل کیا، تاہم عطاء تارڑ نے چاروں لڑکوں کو معاف کردیا، جس کے بعد لڑکوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
[ad_2]