[ad_1]
کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکاندار قتل،واقعہ کی سی سی ٹی وی جیو نیوز نے حاصل کرلی۔
پولیس کے مطابق ماڈل کالونی میں کاظم آباد میں دکان میں فائرنگ کے نتیجے میں دکاندار 25 سالہ عثمان سالہ جاں بحق ہوگیا، واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے نتیجے میں پیش آیا۔
جیو نیوز کو حاصل واقعہ کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو لوٹ مار کے لیے دکان پر آئے۔
ایک ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر دکان میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دکاندار نے اسے دھکا دیکر باہر گر ادیا۔
ملزم نے فائرنگ کرکے دکاندار کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، تاہم دکاندار اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دکان سے لوٹ مار کئے بغیر فرار ہوئے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
[ad_2]