[ad_1]
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں دو طلبہ گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔
واقعے کے خلاف دوسرے گروپ کےطلبہ نے کیمپس پل پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی، کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی۔
ایک طلبہ تنظیم نے الزام لگایا کہ قوم پرست گروپ نے ہوسٹل میں گھس کر فائرنگ کی۔
طلبہ تنظیم نے واقعے کے خلاف نیو کیمپس پل پر جمع ہوکر احتجاج کیا اور روڈ بلاک کردی، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ملزمان کی فور ی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
[ad_2]