[ad_1]
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپنی کرپشن بچانے کےلیے عمران خان نے تحریک فساد شروع کردی ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین پاکستان میں انصاف کا نہیں بلکہ انتقام کا نظام چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم سیلاب میں اور عمران خان اپنی ’میں‘ میں پھنسے ہوئے ہیں، جنوبی پنجاب جو سیلاب میں ڈوبا ہے، وہاں بھی ان کے سر پر شہباز شریف اور مریم نواز سوار ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو کچھ دینے کے بجائے عمران خان نے آج پھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں انصاف نہیں، تحریک انصاف کا انتقامی نظام چاہتے ہیں، اپنی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کےلیے پی ٹی آئی چیئرمین نے تحریک فساد شروع کی ہے۔
[ad_2]