[ad_1]
برطانوی دارالحکومت لندن سے چوری کی گاڑی کراچی منتقل ہونے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔
کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے برآمد کی گئی کار انٹرنیشنل ریکٹ کے ذریعے پہلے کسی اور ملک پہنچی، دوسرے ملک سے گاڑی بندرگاہ کے ذریعے کراچی پہنچائی گئی، گاڑی 20-2019 میں جعلی کاغذات پر کراچی لائی گئی۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق گاڑی ایک مشرقی یورپی ملک کے سفیر کے نام پر امپورٹ ہوئی، سفارتی حلقوں میں پتا چلا تو اس ملک نے اپنا سفیر واپس بلوایا، اس سفیر کی جگہ پر خاتون سفیر کا تقرر کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن پولیس کو اس گاڑی کی کراچی میں موجوگی کا پتا چلا، لندن پولیس نے اطلاع برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو دی۔
نیشنل کرائم ایجنسی نے کسٹمز کو ڈیفنس میں اس گاڑی کی موجودگی کا بتایا، گاڑی کس گھر پر کھڑی تھی یہ کسٹمز کے مخبروں نے پتا لگایا۔
[ad_2]