[ad_1]

خیبرپختونخوا حکومت نے تیمور جھگڑا کے خط کی حمایت کردی

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے خط کی حمایت کردی۔

صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر خزانہ کا خط آئین کے مطابق تھا، آئین کے تحت وفاق کسی صوبے کو سرپلس بجٹ دینے پر مجبور نہیں کرسکتا۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ایم او یو سے قبل اور بعد میں وفاق کو اپنی شرائط سے آگاہ کیا تھا۔ غیرقانونی طور پر کال ریکارڈ کر کے گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے آئی ایم ایف سے ملنے والے پیسوں سے حصہ لینے کی فرمائش بھی کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیکیج ملنے کے بعد صوبے سے سوتیلے بھائی والا سلوک ختم کیا جائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *