امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم بھیج رہے ہیں۔

جنرل مائیکل ایرک نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطے میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی ٹیم سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر امور کا جائزہ لے گی۔

جائزہ رپورٹ کی روشنی میں یو ایس ایڈ کی امداد کے امور طے کیے جائیں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *