پشاور ہائی کورٹ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے خیبر پختونخوا  کے صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصولی معطل کردی۔

جسٹس روح الاامین اور جسٹس شاہد خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت، واپڈا، پیسکو اور نیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

فرنٹیئر پرنٹنگ و پبلشرز ایسوسی ایشن نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *