[ad_1]
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ لوگ تکلیف میں ہیں، یہی وقت ہے ان کی تکلیف کم کریں۔
کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم اے کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایات کی متاثرین کو سامان کی ترسیل تیز کریں۔
انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کا شکر گزار ہوں جو متاثرین کی مدد کے لیے میدان میں ہیں۔
اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ آرڈر دیے گئے خیموں میں سے 6000 خیمے روزانہ آ رہے ہیں۔
انہوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اس بات سے آگاہ کیا کہ 10 لاکھ خیموں کا سندھ حکومت آرڈر دے چکی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ—فائل فوٹوپی ڈی ایم اے متاثرین کو 11972 خیمے دے چکا ہے۔
[ad_2]