[ad_1]
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 5 ستمبر کو طلب کر لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے اسد قیصر کو طلب کرنے کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو یہ چوتھا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اسد قیصر کو 11، 18 اور 29 اگست کو طلب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 2 بینک اکاؤنٹس سامنے آنے پر ایف آئی اے نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
[ad_2]